Draft
نوجوان نے چھری کے وار کر کے ماں اور بیوی کو قتل کر دیا
لاہور: (نیوز وی او سی) پولیس کے مطابق واقعہ رائیونڈ سٹی کے علاقہ اسلام آباد کالونی میں پیش آیا۔ جہاں اسحاق نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر ماں خاتون بی بی اور بیوی رفعت کو چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔ اس دوران بھائی ابراہیم اور بھاوج بچانے آئے تو ملزم نے انہیں بھی زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال رائیونڈ اور بعد میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے، جسے اکثر اوقات دورے پڑتے ہیں تاہم دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔