Draft

نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا‘

گوجرانوالہ21فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا‘ موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ان شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو معیار تعلیم پر توجہ دینی ہوگی یہ امر خوش آئند ہے کہ نجی تعلیمی ادارے معاشرے میں تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جن کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے دی سٹی بیسٹ سکول /کامرس کالج نوشہرہ روڈ کیمپس گوجرانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن جاوید یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال کلویا، سینئر جرنلسٹ عبدالقیوم ملک، ڈی آئی او انفارمیشن گوجرانوالہ منور حسین، میڈیکل سوشل آفیسر ڈی ایچ کیو گوجرونالہ عدنان ریاض بٹ ، ڈاکٹر سلمان ، چیف ایگزیکٹیو دی سٹی بیسٹ سکول سید مطلوب حسین، پرنسپل سید مقصود حسین ،وائس پرنسپل مس ثنا ء اقبال اور حنا ملک کے علاوہ بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اصلاحات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہونہار طالب علموں کیلئے اربوں روپے کی وظائف کا اجراء، لیپ ٹاپ کی میرٹ پر تقسیم، ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی ، سکولوں میں آئی لیب کا قیام اور دانش سکولز کا اجراء حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کوجہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے علم کی شمع روشن کرنا ہوگی بالخصوص والدین کی یہ ذمہ داری ہے

کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے علاوہ ایک اچھے اور مفید پاکستانی شہری بھی ثابت ہوں اور ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جرنلسٹ عبدالقیوم ملک نے کہاکہ انسان کی پہلی درسگا ہ ماں کی گود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے والدین بالخصوص ماں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ تربیت کے بغیر تعلیم کسی کام کی نہیں کیونکہ بغیر تربیت کے علم کے فیض و برکات کا حصول ناممکن ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو دی سٹی بیسٹ سکول سید مطلوب حسین نے کہاکہ ان کے ادارے کا مقصد صرف پیسے کمانا ہی نہیں بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایسا اہتمام کرنا ہے جس سے وہ محب الوطنی شہری اور اچھا مسلمان بن سکیں اور ملک و قوم کیلئے سرمایہ ثابت ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سکول ہذا میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا گیا ہے اور اس کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن جاوید یونس ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال کلویا، ڈی آئی او گوجرانوالہ منور حسین ، ڈاکٹر سلمان اور میڈیکل سوشل آفیسر عدنان ریاض بٹ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے ادارے کے اساتذہ میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز تقسیم کیے۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر رنگا رنگ ٹیبلو ز پیش کئے اور وطن سے محبت و عقیدت کا والہانہ اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button