رنگ برنگ

نوجوان لڑکی نے وہ انڈرویئر ایجاد کرلیا جسے پہننے والی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا ممکن نہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلٹ پروف گاڑیوں اور جیکٹوں کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن ضرورت ایجاد کی ماں ہے کے مصداق چونکہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی معمول کی بات بن کر رہ گئی ہے چنانچہ بھارتی خواتین کی ضرورت کے عین مطابق وہاں ایک لڑکی نے ’ریپ پروف انڈرویئر‘ ایجاد کر ڈالا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سینو کماری نامی اس لڑکی کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر فرخ آباد سے ہے۔ اس نے چند ہزار روپے کی لاگت سے خواتین کے لیے جوزیرجامہ تیار کیا ہے اس میں ایک تالہ لگا ہوا ہے اور ایک ڈیوائس اور کیمرہ بھی نصب کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیرجامے میں لگا تالہ جنسی حملہ کرنے والے شخص کے لیے مزاحمت کا باعث بنے گا جبکہ کیمرا حملہ آور کی ویڈیو بنا کر پولیس کو زیادتی کا ثبوت فراہم کرے گا۔ اس انڈرویئر میں یہ فیچر بھی شامل ہے کہ یہ حملہ ہونے پر پولیس کوالرٹ کر دے گا اور جی پی ایس کے ذریعے لڑکی کی موجودگی کی جگہ کے متعلق بھی بتا دے گااور پولیس موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بچا لے گی۔ ریپ پروف ہونے کے ساتھ ساتھ یہ زیرجامہ چاقو اور بلٹ پروف بھی ہے۔کماری کا کہنا ہے کہ ”اس زیرجامے میں لگا سمارٹ تالہ تب تک نہیں کھلے گا جب تک اسے اس کا پاس ورڈ نہیں دیا جائے گا اور جب کوئی شخص لڑکی پر حملہ کرے گا تو اس میں لگی ڈیوائس لڑکے کے رشتہ داروں اور پولیس کے موبائل فونز پر ایک پیغام بھیج دے گی اور ساتھ ہی لڑکی کی موجودگی کی جگہ بھی بتا دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button