پاکستان

نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج

لاہور 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے پولیس رپورٹ اور فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمے کی درخواست خارج کی۔اس سے قبل درخواست گزار جواد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کر کے عوام کو اداروں کے اکسانے کی کوشش کی، نواز شریف کا عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
جواد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ پولیس کونوازشریف کے خلاف غداری کے الزام مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button