پاکستان

نواز شریف کے بعد اب میرا مقابلہ سندھی لٹیروں سے ہو گا، بہت جلد سندھ کا فرعون کہے گا مجھے کیوں نکالا . عمران خان

سکھر 26 اگست 2017
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سندھ کے بڑے لٹیروں کاسردارآصف زرداری ہے آپ کو میرے ساتھ مل کر اسکا مقابلہ کرنا ہے ، آصف زرداری نوازشریف جتنی ایکٹنگ نہیں کرتا وہ آرام سے چلا جائے گا کیونکہ اس کو پتہ ہوگا کہ اس کو کیوں نکالا،پاکستان کے گارڈ فادر کو پاکستان کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر شکست دی،اپنی کرپشن بچانے کیلئے عدلیہ پر حملے کیے جا رہے ہیں، نواز شریف جو خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، انھیں جمہوریت کی فکر نہیں بلکہ اپنی دولت کی فکر ہے، ہم اقتدار میں آ کر صوبے کی عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ بنائیں گے، نئے پاکستان میں نئی معاشی، زرعی اور تعلیمی پالیسی دیں گے تا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر قومی احتساب بیورو کے ہاتھ مضبوط کرے گی تا کہ کرپشن پر قابو پایا جا سکے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسے سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہنواز شریف کے بعد اب میرا مقابلہ سندھی لٹیروں سے ہو گا،سندھ کے بڑے لٹیروں کاسردارآصف زرداری ہے آپ کو میرے ساتھ مل کر اسکا مقابلہ کرنا ہے ،اب سندھ کا فرعون بھی بولے گا کہ مجھے کیوں نکالا پاکستان کے گارڈ فادر کو پاکستان کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر شکست دی،اپنی کرپشن بچانے کیلئے عدلیہ پر حملے کیے جا رہے ہیں، نواز شریف جو خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، انھیں جمہوریت کی فکر نہیں بلکہ اپنی دولت کی فکر ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان صرف ایک فرق ہے، وہ یہ کہ زرداری آرام سے گھر چلیں جائیں گے ، ہم اقتدار میں آ کر صوبے کی عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ بنائیں گے، نئے پاکستان میں نئی معاشی، زرعی اور تعلیمی پالیسی دیں گے تا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے، پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر قومی احتساب بیورو کے ہاتھ مضبوط کرے گی تا کہ کرپشن پر قابو پایا جا سکے ۔
و ہ جمعہ کو سکھر میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ میں آج سکھر کے لوگوں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں ، اکیس سال پہلے میں سیاست شروع کی تب آپ لوگوں کے حالات زیادہ بہتر تھے مگر اب خراب ہیں ، پاکستان کا سب سے سنہرہ دور شروع ہونے والا ہے ، سندھ کے فرعونوں نے آپ پر ظلم کیا جو پیسہ آپ لوگوں پر خرچ کرنا چاہیے تھا وہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ، آپ لوگوں نے میرے ساتھ مل کر سندھ کے لٹیروں اور خاص طور پر آصف زرداری کا مقابلہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گاڈ فادر کو پاکستان کے عوام اور عدالتوں نے شکست دی ، آج وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا،کچھ دیر بعد سندھ میں بھی ایک فرعون کہہ رہا ہوگا مجھے کیوں نکالا مگر آصف زرداری نوازشریف جتنی ایکٹنگ نہیں کرتا وہ آرام سے چلا جائے گا کیونکہ اس کو پتہ ہوگا کہ اس کو کیوں نکالا ۔عمران خان نے کہا کہ جب سربراہ پیسہ چوری کرے تو وہ دوسروں کو بھی چوری کرنے سے نہیں روک سکتا ، ملک سے منی لانڈرنگ کی جائے تو ملک میں بے روزگاری بڑھتی ہے جو پاکستان اور سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں ، ملازم غلام حسین نے صرف اس وجہ خود کشی کی کہ قانون کے مطابق اس کے بیٹے کو نوکری مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان منشیات کا سہارا لیتے ہیں ، آپ لوگوں نے میرے ساتھ مل کر ان فرعونوں اور ڈاکوئوں کا مقابلہ کرنا ہے ، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں اب سے باقاعدہ سارے سندھ کے دورے کروں گا اور لوگوں کو ساتھ ملائوں گا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے کہ طاقت ور کیلئے الگ قانون اورکمزوروں کے لئے الگ قانون ہے ، یورپ میں سب کیلئے ایک ہی قانون ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے وکیلوں کے سامنے جو باتیں کیں میں حیران تھا کہ وہ وکیل نادان ہیں ، ایک نااہل اور کرپٹ شخص نے عدلیہ پر تنقید کی ، نوازشریف نے تیس سال سے اس ملک میں چوری کی ، بھائی بچے اور سب کے سب اربوں پتی بن گئے ، عوام غریب ہوتی جا رہی ہے ، لندن ، دبئی اور پانامہ میں آپ کی اربوں کی جائیدادیں ہیں ، نوازشریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو ایک سال پہلے ہی جیل میں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے نوازشریف نے ادارے تک تباہ کردیے ، ادارے مضبوط ہوں تو ان کو بمباری بھی تباہ نہیں کرسکتی ، صرف سپریم کورٹ اور فوج کے اوپر نوازشریف کا ہاتھ نہیں پڑا اب ان کے بھی پیچھے پڑ گیا ہے ، میں نوازشریف کو کہتا ہوں کہ ساری قوم سپریم کورٹ اور فوج کیساتھ کھڑی ہے ، نوازشریف تم ایک آدمی نکالو گے تو میں 100آدمی نکالوں گا ۔
نوازشریف کے منہ سے ٹرمپ کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا کیونکہ اس کا پیسہ مغرب میں پڑا ہے ، اپنے پیسے بچانے کیلئے آصف زرداری اور نوازشریف ٹرمپ کے خلاف نہیں بولتے ۔ عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کی پالیسی بنائیں گے ، غریبوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی ، پہلی دفعہ کے پی کے میں صحت کا نظام ٹھیک کیا گیا، پہلے وہاں تین ہزار ڈاکٹر تھے اب 9ہزار ڈاکٹر ہیں ، پہلے 50فیصد اساتذہ سکول جاتے تھے آج کے پی کے میں ٹیچرز کی حاضری 99فیصد ہے ، انشااللہ سندھ کی پولیس کو پختونخوا کی طرز کا بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی زراعت پر توجہ دیں گے ، لوگوں تک صاف پینے کا پانی پہنچانے کیلئے جہاد کریں گے ، نوجوانوں کو چھوٹے بزنس کیلئے قرضے دیں گے ، میرٹ کا نظام لائیں گے ، کے پی کے میں کلاس فور سے اوپر تمام نوکریاں این ٹی ایس کے ذریعے دی جائیں گی ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ریلوے کو ٹھیک کریں گے اور تمام ادارے مضبوط کریں گے ، کرپشن پر قابو پا کر دکھائیں گے ، ایک غیر جانبدار اور مضبوط نیب بنائیں گے جو بڑے لوگوں کو پکڑے گی ، مقروض قوم کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی ، ہم اپنے پائوں پے کھڑے ہوتے تو آج ٹرمپ کو ہمیں دھمکی دینے کی جرات نہ ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو کرپٹ لوگوں سے اور گندگی سے صاف کرنا ہے ،یہاں بہت آلودگی ہے ، فضائوں میں بھی گندگی ہے ، ہم پاکستان کو صاف ستھرا پاکستان بنائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button