پاکستان
نواز شریف کیخلاف نیب کیسز مزید آگے نہیں بڑھ سکیں گے: تجزیہ نگار شہزاد چوہدری
لاہور 30 ستمبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تجزیہ نگار شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف نیب کیسز مزید آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار شہزاد چوہدری کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کیخلاف نیب کیسز مزید آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ نواز شریف کیخلاف کیسز کو چلانے کیلئے عدلیہ جتنی طاقت کا مظاہرہ کر سکتی تھی وہ کر چکی ہے۔ عدلیہ اب اس سے زیادہ طاقت کا مظاہرہ نہیں کر سکتی۔ اس لیے نیب میں نواز شریف کیخلاف جو ریفرنسز دائر ہوئے ہیں بظاہر ان میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔