پاکستان
نواز شریف کا ایک ہفتے کیلئے لندن جانے کا پروگرام فائنل
لندن 30 نومبر 2017
(پاکستان بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیرِاعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز کے جانے کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ کلثوم نواز کی لندن میں 3 کیموتھراپیز ہو چکی ہیں اور دسمبر میں ہی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں۔دوسری جانب نوازشریف نے ن لیگ کے سینیر رہنماؤں کو ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے کی ہدایت کر دی،کہا ناراض اراکین بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں