ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کردیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز کے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ غلط فہمی پر مبنی ، بڑا خوفناک اور تکلیف دہ ہے۔
نواز شریف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
ایک صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ 5 سال تک آپ کی حکومت رہی ایک ملک بھی آپ نے دوست نہیں بنایا؟
انہوں نے جواب دیا کہ کوئی ملک ہے جو آج ہمارے ساتھ کھڑا ہے، آج دنیا میں ہم تنہا ہوگئے ہیں،اتنا پیارا ملک ہے ہمارا، یہ کیا بن گیا ہے؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے،بات ذات کی نہیں پورے ملک کی ہےکہ ملک کس سمت میں چلا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button