ایڈیٹرکاانتخاب
نواز شریف نےآصف علی زرداری سے رابطوں کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوازشریف کو آمدہ الیکشن میں چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کھٹکنے لگی ۔ انھوںنے خطرات کو بھانپتے ہوئے ایک دفعہ پھر سابق صدر آصف علی زرداری سے معاملات درست کرکے رابطے بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ملک کے
معروف صحافی اور کالم نگار اور صحافی خاور گھمن نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز نے پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کے اثرات کو کم کرنے کےلئے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطوں کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس کےلئے وہ کوئی بھی ممکنہ اقدام کرگزرنے کوتیار ہیں تاہم آصف زرداری نے نواز شریف کو ان کی ڈوبتی ہوئی کشتی سمیت مکمل طور پر اکیلا چھوڑ دینے کی ٹھان لی ہے ۔