نواز شریف اور مریم نواز کل وطن واپسی
لندن(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کل رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
نجی چینل ”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کل رات اسلام آباد پہنچیں گے اور پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
خیال رہے نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 18اپریل کو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لند ن روانہ ہوئے تھے ۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ان کا کیس نیب کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی سماعت23تاریخ کو ہونی ہے ،گزشتہ سماعت پر ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضری سے استثنی مل گیا تھا لیکن عدالت نے ایک ہفتے کے لئے ان کی وکیل کے جانب سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس سے قبل نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہاتھا کہ اگر عدالت حاضری سے استثنی نہیں دیتی تو واپس چلاجاﺅں گا۔