پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز عید الفطر لندن میں منائیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان المبارک کے آخری ہفتہ میں لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر بھی ان کے ساتھ ہی منائیں گے۔ مریم نواز شریف بھی اپنے والد کے ہمراہ لندن جائیں گی اور عید بھی وہاں منائیںگی۔
خیال رہے چند روز قبل کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ کیا گیاجس میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آ رہی ہے،وہ گزشتہ کافی عرصہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button