پاکستان

نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں ملکی معاملات پر نہیں بلکہ مسلم دنیا کے مسائل پر بات کرنے گئے ہیں

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودیہ عرب میں ملکی معاملات پر نہیں بلکہ مسلم دنیا کے مسائل پر بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اپنے ذاتی تعلقات سے بڑے بریک تھرو کا کام کرتے ہیں ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی این آر او کی بات بالکل غلط ہے ، اگرسعودیہ عرب این آر او کرا رہا ہے تو دوسرا فریق کہاں ہے؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جس طرح ساڑھے چار سال گزار لیے ،ساڑھے چار ماہ بھی گزار لیں ،استعفا دے دیں گے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابات قریب آگئے ہیں اس لیے اب بات چیت اپوزیشن کو سوٹ نہیں کرتی لیکن حکومت ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری طاہر القادری کو دھرنوں میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکومت انہیں مل جائے لیکن اب یہ بات طاہر القادری کی بھی سمجھ میں آرہی ہے ، اب دھرنے دئیے گئے تو دھرنے دینے والوں کا نقصان ہو گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب اقتدار میں آئے تو سویلین بالا دستی کے لیے قانون سازی کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button