نواز شریف اب وزیراعظم نہیں بنیں گے، وہ اب آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے: خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دھواں دار تقریر کی گئی۔ تقریر کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ نواز شریف کو کبھی بھی وزارت عظمیٰ کا لالچ نہیں رہا۔ نواز شریف اب آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ نواز شریف اب اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ جو بھی وزیراعظم بنے وہ اپنی مدت پوری کرے۔ وزیراعظم اگر مخالفین کا بھی ہوا تو نواز شریف اس کے حق کیلئے جدوجہد کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں