ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہیں

اسلام آباد 11 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان، نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںبات کرتے ہوئے ماہر قانون عارف چودھری نے کہا کہ مجھے اگلے کچھ دنوں میں نواز شریف کی سیاسی جماعت ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ اور عدالتوں پر حملہ کرتی نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب اقتدار سے محروم ہو چکے ہیں لہٰذا ان کے لیے یہ نا قابل قبول ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم خود بننا چاہتے ہیں ، انہیں متعدد مرتبہ تجاویز دی جا چکی ہیں کہ آپ فوج اور عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی نہ کریں ، فوج نے تو کہہ بھی دیا ہے کہ ان کا کوئی لینا دینا کوئی نہیں ہے۔
لیکن چونکہ نواز شریف کو اب اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تو ان کو عدالتوں پر حملے کا ہی ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔ جو بھی ہو بالآخر وہ سب کچھ کرنے کے بعد اس سطح پر پہنچ جائیں گے جہاں ان کے پا س عدلیہ پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button