نواز شریف آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
سپریم کورٹ میں آج نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دلانے کے کیس کی سماعت ہوگی ۔ چیف جسٹس کی سربرہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔ نواز شریف آج 14 ویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے نا اہل شخص کو پارٹی صدارت کے لیے اہل قرار دینے والے قانون کے خلاف اپیل دائر کی تھی، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 203کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وفاق ،صدر مسلم لیگ ن نواز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے آخری سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کے لیے سپریم ادارہ ہے، عدالت کو پارلیمنٹ کے اس اختیار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ، تاہم سپریم کورٹ کو آئین کی کسوٹی پر قانون کی آئینی حیثیت پرکھنے کے لیے عدالتی نظر ثانی کا اختیار ہے ۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت کرے گا۔