نوازشر یف کو بچانے کی کوشش کر نیوالے ان کو پھنسا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک ضرور چلے گی:سینیٹر اعتزاز احسن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو بچانیوالے کی کوشش کر نیوالے حکومتی لوگ اصل میں انکو پھنسا رہے ہیں ،پانامہ کا معاملہ نوازشر یف اور انکے خاندان کے احتساب کے بغیر ختم نہیں ہوگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قطر ی شہزادہ کا خط بھی ن لیگ کیلئے مزید سوالات کو جنم دے چکا ہے ، 24آئینی تر امیم کی بھر پور مخالفت کر یں گے ،حکمران من مانی کر کے پار لیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں،27دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک ضرور چلے گی ۔سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکا خاندان پھنس چکا ہے اور شفاف تحقیقات کی صورت میں انکا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، حکومت کے کچھ نادان مشیر بھی نوازشر یف کو غلط مشورے دیکر انکو بچانے کی بجائے انکو پھنسا رہے ہیں اور ہر آنیوالا دن (ن) لیگ کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 4مطالبات دیئے ہیں ،اگرہمارے مطالبات منظور نہیں ہوں گے تو بلاول بھٹو احتجاجی تحر یک کا اعلان کر یں گی ۔