پاکستان

نوازشریف کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی،مریم نواز

لاہور (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے ہیں، اس کے بعد پاکستان کے عوام کے فیصلے ہیں۔ اگر میاں نوازشریف کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے تو میں اس حوالے سے کیا کہہ سکتی ہوں۔ نواز شریف کو واپس آنا ہی تھا، شریف خاندان میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button