نوازشریف کی نااہلی کے لئے اقامہ کافی تھا، اعتزاز احسن
اسلام آباد 26اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
احتساب عدالت پیش نہ ہوئے تو3سال قیدکی سزااورتمام جائیدادضبط ہوجائے گی،نیب کاسندھ اورپنجاب میں الگ الگ اوپرہے ،نوازشریف ریفرنسزکے باوجودآزادگھوم رہے ہیں ،شرجیل میمن کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے، رہنما پیپلز پارٹی شہبازشریف سخت قدم اٹھانے جارہے ہیں،خودپیچھے رہ کرحمزہ کے ذریعے بیانیہ جاری کریں گے ،سی پیک صحیح طرح بنتاتوچین سونے کی سڑکیں بنادیتا،امریکہ نے ڈومورفوج نے نومورکہہ دیاہے، انٹرویو
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے لئے اقامہ کافی تھا،احتساب عدالت پیش نہ ہوئے تو3سال قیدکی سزااورتمام جائیدادضبط ہوجائے گی،نیب کاسندھ اورپنجاب میں الگ الگ اوپرہے ،نوازشریف ریفرنسزکے باوجودآزادگھوم رہے ہیں ،شرجیل میمن کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے اوروہ گرفتارہیں ،شہبازشریف سخت قدم اٹھانے جارہے ہیں،خودپیچھے رہ کرحمزہ کے ذریعے بیانیہ جاری کریں گے ،سی پیک صحیح طرح بنتاتوچین سونے کی سڑکیں بنادیتا،امریکہ نے ڈومورفوج نے نومورکہہ دیاہے۔
نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نیب کاسندھ میں الگ اوریہاں الگ قانون چل رہاہے ،یہاں یہ اورالگ اورسندھ میں الگ ہے ،نوازشریف پرریفرنسزہیں اوروہ آزادگھوم رہے ہیں ،جبکہ شرجیل میمن کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے اورانہیں گرفتارکرلیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف مخمصے کاشکارہیں ،نیب نے میاں نوازشریف کوتمام حقوق دیئے سواسال میں نوازشریف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے ،شرجیل میمن کی گرفتاری کی فوٹیج دیکھ کرافسوس ہوا،نوازشریف نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے خوفزدہ ہوگئے،دیکھناہے کہ نوازشریف یہ سب دیکھ کرکیافیصلہ کرتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی پارلیمان میں تقریرمیں قطری خط کاکوئی ذکرنہیں تھا،سپریم کورٹ میں انہوںنے قطری خط جمع کرایاجومذاق بن گیا،نوازشریف کونااہل قراردینے کیلئے اقامہ کافی تھا،ایک سرکاری عہدے کے ساتھ وہ بیرون ملک کیسے ملازمت کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کواحتساب عدالت میں پیش ہوناہوگااگروہ پیش نہ ہوئے تونیب قانون کے تحت انہیں تین سال قیدکی سزاہوسکتی ہے اوران کی تمام جائیدادبھی ضبط کرلی جائے گی ۔
انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کوئی سخت قدم اٹھانے جارہے ہیں ،وہ خودسامنے نہیں آئے گی ،حمزہ شہبازکے ذریعے اپنابیانیہ پیش کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کیلئے بڑاامتحان ہے ،چیئرمین نیب اچھی باتیں کررہے ہیں ۔انہوںنے اپنے ادارے میں احتساب کی بات کی ہے ،انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نے سینٹ میں اچھی بریفنگ دی ہے ،میں نے پوچھاکہ امریکیوں نے کسی کے نام تونہیں لئے ،انہوںنے جواب دیاکسی مخصوص نام پربات چیت نہیں ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ چین کوصدیوں بعدگوادرتک رسائی ملی ہے ،صحیح طرح راہداری بنی توچین سونے کی سڑکیں بنادیتا،امریکہ کوسی پیک سے بنیادی اختلاف ہے ،اورپاکستان کے ایران سے تعلقات اختلاف کی دوسری وجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ نے ڈومورکا مطالبہ پاک فوج نے نومورکہہ دیا۔