نوازشریف کی نااہلی سے نقصان پاکستان کا ہوا ،ن لیگ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سے ن لیگ نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے ۔
جڑانوالہ میں میڈیا سے الگ الگ گفتگو میں دونوں ن لیگی رہنمائوں نے کہا کہ جس نواز شریف نے سی پیک بنایا ، ملک سے دہشت گردی ختم کی ،اسے ہی اتار دیا گیا ۔
طلال چوہدری کا کہناتھاکہ کہناتھاکہ نوازشریف پاکستان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کیخلاف کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ نوازشریف کیخلاف آنے والے فیصلے کو نہیں مانتے، عوامی عدالت فیصلہ کریگی کہ پاکستان پر حکمرانی کون کرے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مشرف کے آنے کے بعد لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ نوازشریف واپس آئے گا اور وزیراعظم بنے گا۔
ان کاکہناتھاکہ 2018ء کے الیکشن کے بعد وزیراعظم نوازشریف ہوگا یا نوازشریف کا وزیراعظم ہوگا ۔
سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں نوازشریف کے جلسے سے عوامی اجتماعات کے تمام رکارڈ ٹوٹیں گے،لوگ اپنے ووٹ کا دفاع چاہتے ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان کے عوام اپنے حق حکمرانی کا مکمل عزم رکھتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف ہمیشہ وقت پر اہم اور ضروری بات کرتے ہیں۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کل کے جلسے میں اس سیاست کی بات کریں گے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔