پاکستان

نوازشریف کی نااہلی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں دوسرے روزبھی مظاہرے

لاہور 30 جولائی 2017
(مصبح گل چیف رپوٹر پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نےلاہورسمیت مختلف شہروں میں نواز شریف کی نااہلی کےخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کئے۔
نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کےخلاف لیگی کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اجلاس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے مال روڈ پر احتجاج کیا۔ کچھ مظاہرین تو لاہورپریس کلب کے باہر بھی پہنچ گئے۔ ملتان میں لیگی کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے ٹائر جلا کر کچہری چوک بلاک کیا اور پی ٹی آئی کےخلاف نعرے بھی لگائے۔ فیصل آباد میں بھی لیگی کارکن سڑکوں پر آئے اور ضلع کونسل چوک پر احتجاج کیا۔ اس موقع کارکنوں نے بینرز اور لیگی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button