نوازشریف کی مقبولیت، پی ٹی آئی کا ”کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کافیصلہ

لاہور 12 اگست 2017
سپیشل رپورٹ بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے ”کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پمفلٹ جہاز کے ذریعے بھی بڑے شہروں میں بھی گرائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے تحت پی ٹی آئی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرے گی۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پمفلٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پمفلٹ میں نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات ، ججزریمارکس اور جے آئی ٹی رپورٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کیا جائے گا۔ پمفلٹ جہازکے ذریعے لاہوراور راولپنڈی میں بھی گرائے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں