ایڈیٹرکاانتخاب

نوازشریف کی لندن میں اپنی رہائشگاہ پر آمد، کارکنوں کے مابین شدید جھگڑا ہوگیا

لندن 31 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی لندن میں اپنی رہائشگاہ پر آمد کے بعد وہاں موجود کارکنان آپس میں لڑپڑے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر کارکنان انکا انتظار کررہے تھے تاہم جیسے ہی نوازشریف میڈیا سے گفتگو کرنے باہر آئے تو کارکنان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے اور اسی دوران کارکنان نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی بھی کی جس پر بعدازاں میڈیا نے کوریج کا بائیکاٹ بھی کیا لیکن نواز شریف نے خود آکرمیڈیا اور کارکنان میں ہونے والے جھگڑے کو رفع دفع کرایا اور کہا کہ وہ میڈیا ٹاک کرنا چاہتے تھے لیکن اب حالات ایسے نہیں کہ وہ بات چیت کریں اور ایسے نوازشریف صاحب بغیر بات کیے واپس گھر کے اندر چلے گیے۔
مزید یہ کہ کارکنان کی آپس میں لڑائی کے بات موقع پر پولیس پہنچ گئے اور 2 کارکنان کو حراست میں بھی لےلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button