ایڈیٹرکاانتخاب

نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، فرد جرم عائد کرنے کیلئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)احتساب عدالت نے نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن فلیٹس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی،اس موقع پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ،عدالت نے سابق وزیراعظم کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 13 اکتوبرتک ملتوی کر دی،عدالت کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم 13 اکتوبر کو پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کے وکلاءکی موجودگی میں فرد جرم عائد کر دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button