نوازشریف کوواپس لانے کیلئے قانون میں ترمیم کریں گے،ن لیگی رہنماء تہمینہ دولتانہ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماء تہمینہ دولتانہ نے اعلان کیا ہے کہ نوازشریف کوواپس لانے کیلئے قانون بدلیں گے،جس پر ن لیگی شرکاء نے تالیاں بجاکرتائیدکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف کی پارلیمانی رہنماؤں کے خطاب کے دوران پارٹی کی مرکزی رہنماء تہمینہ دولتانہ نے جذبات میں آکرکہاکہ آپ کوواپس لانے کیلئے قانون بدلیں گے۔قانون بدلنے کی بات پر شرکاء نے دیر تک تالیاں بجائیں۔نوازشریف نے کہاکہ مجھے اپنی نہیں ملک کی پرواہے۔ہم ملکرپاکستان کی تعمیرکریں گے۔
Load/Hide Comments