نوازشریف کنٹینر کنٹینر کرتے خود کنٹینر پر چڑھ گئے، قمرزمان کائرہ
اسلام آباد 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ انہوں نے خود کہا عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے، اب عدالتی فیصلے کے ساتھ یہ جو کررہے ہیں وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے بھی ایک صدر کو نکالا تھا، ایک چیف جسٹس کو گھربھجوایا تھا، ابھی توآپ کے خلاف صرف ایک فیصلہ آیا، آپ کہہ رہے ہیں ملک کے لئے بہت خطرات ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کنٹینر کنٹینر کرتے خود کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو 5 ججوں نے متفقہ طور پر گھر بھیجا، آپ کے خلاف ریفرنس ہونے جا رہا ہے اس لیے پریشان ہیں، میاں صاحب اپنے خلاف کیسوں میں دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، پارلیمانی فلور پر آپ نے قانون سازی نہیں کی تو آپ ذمےدار ہیں۔
Load/Hide Comments






