گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے نواز شریف کے ممبئی حملوں کے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کی عالمی ساکھ کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔
ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ نواز شریف سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ پوچھے اور ان سے ثبوت مانگے، نواز شریف کو اداروں سے اختلافات کا بدلہ ملک اور بائيس کروڑ عوام سے نہیں لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، کسی کو ان کا ترجمان نہیں بننا چاہیے۔