پاکستان

نوازشریف کا براستہ جی ٹی روڈ لاہور واپسی کا فیصلہ،پی ٹی آئی کی سیاسی صفوں میں ہلچل

اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف کاجی ٹی روڈپرکارواں کابڑامقصد نیب کودباؤ میں لاناہے،تحریک انصاف شریف خاندان کاخواب کبھی پورانہیں ہونے دے گی۔عمران خان کی گفتگو
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے براستہ جی ٹی روڈلاہورواپسی کافیصلہ کرکے پی ٹی آئی کی سیاسی صفوں میں ہلچل مچادی ہے۔عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت میں اخلاقی برتری سے حکومت کی جاتی ہے،نوازشریف کاجی ٹی روڈپرکارواں کابڑامقصد نیب کودباؤ میں لاناہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عدالتی فیصلوں کی تعظیم سے متعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رویے میں تضادہے۔
تحریک انصاف شریف خاندان کاخواب کبھی پورانہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نیب اور احتساب عدالت پردباؤ بڑھاناچاہتاہے۔نوازشریف کاجی ٹی روڈپرکارواں کابڑامقصد نیب کودباؤ میں لاناہے۔واضح رہے ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بدھ کی صبح اسلام آبادسے براستہ جی ٹی روڈ لاہورواپسی کافیصلہ کرلیاہے۔ نوازشریف کوقافلے کی صورت میں لاہورلایاجائے گا۔ راستوں میں جگہ جگہ ن لیگی قیادت استقبال کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button