پاکستان

نوازشریف کاانتخاب دل خوش رکھنےکےبہانےہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف کےبطور پارٹی صدرانتخاب پرتحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ نوازشریف کا انتخاب دل خوش رکھنےکےبہانےہیں، دراصل ان کی سیاست کاخاتمہ ہوچکاہے۔ سپریم کورٹ نوازشریف کو بد دیانت اور نااہل قرار دے چکی جو ہمیشہ رہیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کےرہنمابابراعوان نےمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ نا اہل وزیراعظم کو نااہل پارلیمنٹ اور نااہل اکثریت نے پروانا دیا جسکےذریعےاسکی نااہلی ختم نہیں ہوسکتی، سرکاری گاڑیوں میں مجرم کےتحفظ کا دن منایاگیا، پی ٹی آئی اس ترمیم کو سپریم کورٹ کےسامنے رکھے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button