نوازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے پر دو بڑوں میں اتفاق ہوا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی اعلان متوقع ہے ۔ قومی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفرالحق بھی شامل تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد چوہدری نثار ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس میں شمولیت پر رضا مند بھی ہوئے اور پریس کانفرنس میں ان کے چہرے پر اطمینان اور باڈی لینگوئج بھی کافی تبدیل تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی مسلم لیگ (ن) کو صدر منتخب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے-
Load/Hide Comments






