نوازشریف نظریہ ،(ن) لیگ اسی نام پر انتخابات میں حصہ لے گی اور کلین سویپ بھی کر یگی‘ایاز صادق
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جتنے لوٹے پی ٹی آئی میں جانا چاہیں چلے جائیں پھر بھی پی ٹی آئی پنجاب میں کلین سویپ نہیں کر پائیگی‘ اسپیکر قومی اسمبلی
تفسیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نوازشریف نظریہ ہے (ن) لیگ اسی نام پر انتخابات میں حصہ لے گی اور کلین سویپ بھی کر ے گی ،سوائے مسلم لیگ (ن) کے کسی کااحتساب نہیں ہورہا، ادارے پر کوئی تنقید کرتا ہے اور نہ کرے گا لیکن فیصلے پر تنقید کرنا حق ہے ،وہ فیصلے جن سے اتفاق نہیں ان پر اعتراض اور تنقید بھی ہو گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آدیاں چوک میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردا رایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ہے ، کیا کوئی نواز شریف کا نام کارکنوں اور عوام کے دلوں سے نکال سکتا ہے ، کیا کوئی نواز شریف کی تصاویر کو اتار سکتا ہے ۔ انہوں نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے حلقہ انتخاب این اے 122جہاں سے میں چار بار منتخب ہوا ہوں اسے چھ حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔
اس کا قصور کون ہے یہ اللہ تعالیٰ یا جس نے یہ کیا ہے وہی بہتر جانتا ہے لیکن میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہر چیز مین بہتری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے جس نے بھی انتخاب لڑنا ہے وہ(ن) کے لئے اور اس کے لئے پلیٹ فارم سے لڑنا ہے اور ہم سب (ن) لیگ کے ورکر ہیں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور اس کے ساتھ سے کہیں نہیں گیا ۔
جو لوگ جماعتیں اور قبلے بدلتے ہیں ان کا تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ہوتا ۔جتنے لوٹے پی ٹی آئی میں جانا چاہیں چلے جائیں لیکن پھر بھی پی ٹی آئی پنجاب میں کلین سویپ نہیں کر پائے گی۔نوازشریف نظریہ ہے (ن) لیگ اسی نام پر انتخاب لڑے گی او رکلین سویپ بھی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے غلط فیصلے کیے ان کا انجام کیا ہوتا ہے وہ تاریخ میں لکھا ہے ،جو ادارہ حدود سے باہر جائے گا وہ اپنا اور اپنے ادارے کا نقصان کرتا ہے ،ہر ادارے اپنے دائرہ کار میں رہے تو اس سے پاکستان کی ترقی کرے ،کیونکہ جب ہم اندر سے مضبوط نہیں ہوں گے تو ترقی کرنا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ وہ خیبر پختوانخواہ کا بجٹ پیش نہیں کریں گے ،جس دن بجٹ آئے گا میں اس دن ان سے پوچھوں گا۔ اگر وہ بجٹ نہیں دیں گے تو جون او رجولائی کی تنخواہیں کہاں سے ادا کریں گے۔