پاکستان

نوازشریف سچ کہتے ہیں ووٹ کا تقدس ضروری ہے‘مخدوم جاوید ہاشمی

لاہور 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ‘عمران خان جانتے ہیں وہ عوام کے ووٹ سے اقتدارمیں نہیں آسکتے اسی لیے شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں ‘پاکستان میں تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں گے تب ہی ملک آگے بڑ ھے گا ‘گفتگو
مسلم لیگی لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشر یف سچ کہتے ہیں ووٹ کا تقدس ضرور ی ہے ‘چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ‘عمران خان جانتے ہیں وہ عوام کے ووٹ سے اقتدارمیں نہیں آسکتے اسی لیے شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں ‘پاکستان میں تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں گے تب ہی ملک آگے بڑ ھے گا ورنہ ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی ووٹ لے کر اقتدار میں آئے اس کو مدت پوری کرنے کا ہر صورت موقع ملنا چاہئے جو ووٹ لیکر اقتدار میں آنے کے بعد غلط کام کریگا قوم اس کو خود ہی انتخابات میں مسترد کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف سچ کہتے ہیں کہ پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنا تھا اور ووٹ کی بنیاد پر ہی قائم رہ سکتا ہے جو لوگ ووٹ کی اہمیت کو پامال کرتے ہیں وہ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے انہیں کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button