نوازشریف سازشیوں کی چھٹی کروا دیں ، زرداری کا مشورہ
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پردے کے پیچھے جو سازشیں کر رہے ہیں انہیں برخاست کر دیں اور انہوں نے تو4 سال سے راز نہیں بتایا اگر پہلے ہی اپوزیشن کو بتا دیتے تو بہتر تھا۔
آصف زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دی گئی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھےاور کہا کہ میاں صاحب 4سال بعدنہ جانے کیا کر رہے ہیں،آپ راز ہمارے ساتھ شیئر کریں۔
انہوں نے نواز شریف کی شکایات پر کہا کہ حکومت بھی میری، اپوزیشن بھی میری لیکن یہ بھی نہیں پتہ کیوں نکالاگیاتاہم ان کے لیے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ نواز شریف کاعمرہ قبول کرے باقی کوئی کامیابی نظر نہیں آتی۔
نوا ز شریف کے آئندہ الیکشن میں مینڈیٹ چوری ہونے سےمتعلق سوال پر زردار ی کا کہنا تھا کہ جب پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری ہوا تھا تو نواز شریف خاموش کیوں تھے۔