پاکستان

نوازشریف جائیداد بچانے عدالت جا رہے ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے کہاہےکہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں لندن کی جائیداد بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں۔
مانچسٹر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں۔
فواد چوہدر ی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button