پاکستان
نوازشریف بدھ کے روز وطن واپس پہنچیں گے
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کے روز وطن واپس آئیں گے اور جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،نوازشریف وطن واپسی پر پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ نوازشریف گزشتہ روز لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال سعودی افسران ،ن لیگی رہنماﺅں اور الخانہ نے کیا ،نوازشریف ایئرپورٹ سے اپنے بیٹے حسن نواز کی رہائش گاہ گئے تھے ۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد اب وہ بدھ کے روز وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے ۔