پاکستان

نوازشریف اپنے بچوں کی بجائے پارٹی کوبچائیں تو بہترہے ،نیب کیس میں پہلے ضمانت کراناپڑیگی: نویدقمر

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سید نویدقمرنے کہاہے کہ نوازشریف اپنے بچوں کی بجائے پارٹی کوبچائیں توان کیلئے بہترہے ،نیب کیس میں انہیں پہلے ضمانت کراناپڑے گی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نویدقمرنے کہاکہ نیب کے پاس نوازشریف اوران کے بچوں کے وارنٹ نکالنے کے علاوہ اورکوئی آپشن نہیں ہوگا،نیب کی ایسی تحقیقات پرلوگ پہلے ضمانت کرالیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے متعلق پیپلزپارٹی کامؤقف اچانک تبدیل نہیں ہوا،پیپلزپارٹی پہلے ہی اپنے مؤقف پرقائم ہے انہوں نے کہاکہ میاں صاحب اپنے خاندان کوبچانے کیلئے پارٹی کوداؤپرنہ لگائیں ان کیلئے بہترہے کہ وہ اپنی پارٹی کومنظم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button