ایڈیٹرکاانتخاب

نوازشریف ان کے بچوں،خاندان کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار

لاہور 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل ہونے تک سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکے بچوںاور خاندان کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کے لئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے شریف فیملی کی جانب سے بیرون ملک جانے اور اداروں سے ٹکرائو کے خدشات موجود ہیں،نوازشریف انکے بچے اور ان کی فیملی کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ متعدد اکاونٹس اور دیگر اثاثہ جات موجود ہیں۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کے لئے شریف فیملی کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button