ایڈیٹرکاانتخاب
نواز، مریم عدلیہ مخالف تقاریرنشر کرنے پر پابندی
لاہور 16 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان (ذریع) نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریرکی نشریات پر عبوری پابندی لگا دی،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پیمرا کو 15روز میں درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اس امرکویقینی بنائیں کہ 15دن کےدوران توہین عدالت پرمبنی کوئی موادٹی وی چینلزپرنشرنہ ہو،عدلیہ مخالف تقاریرکی نشرواشاعت پرپابندی لگانےکیلئےایک درجن سے زائد درخواستیں دائر ہوئی تھیں -!!!’