پاکستان
(ن)لیگ کا دور آمریت میں ساتھ دینے والے کارکنوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ

لاہور 4 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
قیادت کی ہدایت پر تمام کارکنوں کی فہرست مرتب کر لی گئیں،تقریب کا انعقاد کر کے مدعو کیاجائیگا
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دور آمریت میں ساتھ دینے والے دیرینہ کارکنوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت کی ہدایت پر ایسے تمام کارکنوں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ تقریب منعقد کی جائے گی اور ان کارکنوں کو مدعو کر کے تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے