ایڈیٹرکاانتخاب

نظریہ پاکستان کے تحفظ اور استحکام پاکستان کا عزم لیکر میدان میں اترے ہیں۔ملی مسلم لیگ

لاہور 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ملی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین نے حلقہ این اے 120میں مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریہ پاکستان کے تحفظ اور استحکام پاکستان کا عزم لیکر میدان میں اترے ہیں۔ ہم نے کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالنا بلکہ خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست کرنی ہے۔
این اے 120میں گھر گھر جاکر مہم چلائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔گلی محلہ کی سطح پر سینکڑوں انتخابی دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ 17ستمبر کو عوام نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔ہم صداقت،شرافت اور احترام انسانیت کی سیاست کرتے ہوئے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ہم اس ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
لکشمی چوک میں مرکزی دفتر کا افتتاح ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، امیدوار این اے120محمد یعقوب شیخ ، حافظ خالد ولید، حافظ عبدالرو ¿ف ، ابو الہاشم ربانی ودیگر نے کیا۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے کارکنان ، سپورٹرز اورو وٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔دفتر کے افتتاح کے موقع پرموجود اہل علاقہ میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔اس دوران ملی نغمے بھی چلائے جاتے رہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ملی مسلم لیگ کے رہنماانجینئر محمد حارث،تابش قیوم و دیگر بھی موجود تھے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ این اے120میں مختلف مقامات پر دفاتر کھولیں گے،عوام کے تعاون سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ہم دھوکہ دہی اور مفادات کی سیاست کرنے نہیں آئے بلکہ غریبوں کو ان کے حقوق دلوانے آئے ہیں۔
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجوں سے نکال کر پاکستان کو خود مختار ملک بنانا چاہتے ہیں۔ہمیں قوم کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا۔اس ملک کا تحفظ بھی اسی نظریہ سے ممکن ہے۔ ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان تشکیل دینا ہے۔ ہم نے حلقہ این اے 120سے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ کو کھڑا کیا ہے۔
ہم نے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر یہ انتخاب لڑنا ہے۔ ہم یونین کونسل کی سطح پر غربائ، بیوگان اور مستحق لوگوں کی مدد کا مضبوط نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے پورے ملک میں دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ ہم نے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی سے نکال کر ایک آزاد اور خودمختار ملک بنانا ہے۔
حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ ودیگر رہنماو ¿ں نے کہا کہ ہم استحکام پاکستان،نظریہ پاکستان ،بقائے پاکستان کا عزم لے کر میدان میں نکلے ہیں اور آگے بڑھیں گے۔ہم نے پاکستان کو علامہ اقبال کے تصور کے مطابق اور قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانا ہے۔پاکستان کے آئین کے تقاضوں کی تکمیل کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔
حلقہ این اے120میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے۔ہر فرد تک پہنچیں گے۔ہم ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ہم نے شرافت،امانت،دیانت کی سیاست کرنی ہے۔یہ ملی مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کا پیغام ہے کہ کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالنا اور سوشل میڈیا پر تنقید نہیں کرنی بلکہ ہم نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا اور نظریہ پاکستان کے مقابل نظریات کی تردید کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے یہی ہمارا نعرہ ہے اور اسی میں پاکستان کی ترقی مضمر ہے۔اس نظریئے پر جتنا مضبوط ہوں گے ترقی کرتے جائیں گے۔ہم ملک کو پسماندگی سے نکالنے کے لئے نکلے ہیں۔بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی ،نظریاتی حدود کا تحفظ کریں گے۔
عدلیہ و ایوان کا احترام برقرار رکھنا ہے۔صداقت،شرافت،احترام انسانیت کی سیاست کریں گے۔ہمارا طرز سیاست مختلف ہو گا جس میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ فتح ہے۔این اے120سے کامیابی حاصل کریں گے۔17ستمبر کو عوام ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔ہم ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔
میدان خالی چھوڑنے،بیٹھنے کی بجائے مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید کو بغیر کسی جرم کے نظربند کیا گیا ہے۔وہ نظریہ پاکستان،دفاع پاکستان،استحکام پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ملک میں امن و امان کے قیام کی بات کرتے ہیں۔حافظ محمد سعید نے کلبھوشن نیٹ ورک کے خلاف اور عالمی دہشت گرد مودی کے خلاف بات کی جس نے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں،کشمیریوں پر پیلٹ کا استعمال کیا گیا۔حافظ محمد سعید کی نظربندی ظلم و زیادتی ہے انہیں فوری رہا کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button