ایڈیٹرکاانتخاب
نصاب میں موجود اختلافی باب کو نکال دیں گے، کوشش ہے نماز اور اذان کاایک وقت ہو:سردار یوسف
راولپنڈی (نیوز وی او سی)وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ نصاب سے تمام اختلافی باب نکال دیئے جائیں گے،ہم کوشش کریں گے کہ ملک میںاذان اور نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیمی نصا ب سے اختلاف پر مبنی تمام مواد نکال دیا جائے گا۔علماءمشائخ کونسل کی ایک کمیٹی نصاب تیارکر رہی ہے وہی نصاب تمام مدارس میں پڑھایا جائے گاجبکہ 12ویں جماعت تک قرآن کی تعلیم ضروری قرار دینے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن روزے کیلئے بھی قانون سازی کا کام جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہماری کوشش ہے کہ اذان اور نماز کی ادائیگی بیک وقت کی جائے۔