انٹرنیشنل

نشے کی رقم کے لیے شوہر نے سات دوستوں کو بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دی

لدھیانہ 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی شہر لدھیانہ کے نواحی علاقے میں ایک شوہر نے منشیات کی رقم کے لیے اپنے سات دوستوں کو اپنی ہی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دی ۔سات لوگ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے اور اسکی برہنہ تصاویر بھی لیتے رہے۔لدھیانہ پولیس ذرائع کے مطابق ایک 22سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 2011میں اسکی شادی جس شخص کی گئی وہ نشے کا عادی تھا اور اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
کچھ عرصہ قبل نشے کی رقم نہ ہونے کے باعث اس نے اپنے سات دوستوں کو اپنی ہی بیوی کیساتھ جنسی تعلق بنانے کی اجازت دے دی تا کہ اس کے عوض وہ کچھ رقم منشیات کے لیے حاصل کر سکے ۔اس کے بعد وہ سات اوباش اسکے گھر میں گھس آئے اور اپنے ہی دوست کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ اس سارے مکروہ عمل کے دوران ملزمان خاتون کی برہنہ تصاویر بھی لیتے رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اور متاثرہ خاتون کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے۔پولیس نے ساتوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button