پاکستان

نشتر کالونی کے علاقہ میں بیوی اور اس کے شوہر کا قتل

لاہور (بیورو ریپورٹ نیوز وی او سی) نشتر کالونی کے علاقہ میں لڑکی کے چچا نے دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے شوہر کوگھر کی دہلیز پر جبکہ اس کی بیوی کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا اوران کا بیٹا اغواء کرنے کے بعد گلی میں راہگیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے ملزم کو موٹر وے ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے بچہ بازیاب کرا لیا ہے۔ گرفتار ملزم مقتولہ کائنات کا چچا ہے اور اس نے محبت کی شادی کرنے کی پاداش میں دوہرے قتل کی یہ وارادت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار سدہ کے رہائشی زر بادشاہ اور کائنات نے پسند کی شادی کی تھی۔ کائنات کے گھر والے اس شادی سے خوش نہ تھے ۔ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہواتھا۔ ڈیڑھ سال قبل زر بادشاہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ لاہور منتقل ہوگیا اور اس نے نشتر کالونی کے علاقہ میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تحقیقات شروع کر دیں۔بعدازاں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے فرار ہونے والے ملزم شہریار کو موٹر وے ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا اور اس سے بچہ بھی بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کی گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول میاں، بیوی چار سدہ کے رہائشی تھے۔ کائنات کے چچا شہریار کو اس شادی کا رنج تھا اور اس نے اسی رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی اور اس کے خاوند کو قتل کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button