نشاندہی کی جائے ہم دہشتگردوں پر بمباری کریں گے: خواجہ آصف
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان اور امریکہ کی طرف سے اعتماد کی کمی کا سامنا ہے، امریکہ دہشتگردوں کے مقامات کی نشاندہی کرے ہم بمباری کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور مشیر قومی سلامتی مک ماسٹر سے ملاقات کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مئی 2016 میں ملا اختر منصور کو ڈرون حملے میں مار دیا گیا ، ملا اختر منصور پر حملے نے امن مذاکرات کو سبوتاژ کیا، ڈرون حملے میں لیڈر کی موت کے بعد سے طالبان پر پاکستان کا اثر کم ہوا، پاکستان کو نہ صرف امریکہ بلکہ طالبان سے بھی اعتماد کی کمی کا سامنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم ولی ہیں، ماضی میں شاید ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی، امریکہ دہشتگردوں کے مقامات کی نشاندہی کرے ہم بمباری کریں گے۔