Draft

نرسنگ ہاسٹل کی 110 طالبات کا پچھلے 10 ماہ سے سکالرشپ الاونس نہ ملنے کے خلاف سکول کے اندر احتجاج

نارووال 22 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق نارووال نرسنگ ہاسٹل کی 110 طالبات کا پچھلے 10 ماہ سے سکالرشپ الاونس نہ ملنے کے خلاف سکول کے اندر احتجاج اور کلاسوں کا بائیکاٹ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پچھلے 10 ماہ سے سکالرشپ الاونس نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ان کا کہناتھا کہ 10 ماہ سے محکمہ ہیلتھ مختلف بہانوں سے کام کر رہا ہے اگر ہم اس سلسلہ میں احتجاج کریں تو غیر حاضری لگا دی جاتی ہے حالانکہ ہم ڈیوٹی پر ہوتی ہیں اور پرنسپل کی جانب سے ہمیں مبینہ طور پر دھمکی آمیز رویہ بھی رکھا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے حکم پر اے ڈی سی اور سی او ہیلتھ ڈاکڑ خالد جاوید کی یقین دہانی پر کہ اگلے 15 دنوں میں سکالرشپ الاونس مل جائیں گے اور احتجاج کو موخر کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button