پاکستان

نجی اسکولوں کی من مانی پر پابندی، والدین کو مخصوص دکانوں سے مہنگی خریداری پر مجبور نہ کیا جائے: محکمہ تعلیم پنجاب

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
نجی اسکولوں کی من مانی پر پابندی، والدین کو مخصوص دکانوں سے مہنگی خریداری پر مجبور نہ کیا جائے: محکمہ تعلیم پنجاب

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 8 اپریل 2025

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی اسکولوں کی جانب سے والدین اور طلبہ کو مخصوص دکانداروں سے مہنگی یونیفارم، کتابیں اور اسٹیشنری خریدنے پر مجبور کرنے کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ آرڈر نمبر No.SO(A-1)1-31/2022 کے مطابق، یہ عمل تعلیم تک منصفانہ رسائی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور ناقابلِ قبول ہے۔ تمام نجی تعلیمی اداروں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ طلباء یا والدین کو مخصوص دکانداروں سے اشیاء خریدنے پر مجبور نہ کریں، بلکہ مطلوبہ اشیاء کی ایک شفاف فہرست بغیر کسی مخصوص دکان کے نام کے فراہم کریں۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اس خلاف ورزی پر پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے، رجسٹریشن کی معطلی یا اسکول کی بندش تک شامل ہو سکتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (DEAs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مؤثر نگرانی کریں اور شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

یہ ہدایات خالد نذیر وٹو (پی اے ایس) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: VOC Urdu WhatsApp Channel

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button