کھیل
نجم سیٹھی نے جیو ٹی وی سے استعفی دے دیا
لاہور / 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
معروف صحافی نجم سیٹھی نے جیو ٹی وی سے استعفی دے دیا ہے۔ جیو ٹی وی کے صحافی احمد نورانی کے سوشل میڈیا پیغام کے مطابق جیو کی انتطامیہ نے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ یا جیو ٹی وی کی ملازمت میں سے کسی ایک چیز کا اختیار کرنے کا بولا تھا جس پر نجم سیٹھی نے جیو نیوز سے استعفی دے دیا ہے اور اب وہ پاکستان کرکٹ میں مکمل طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
نجم سیٹھی کے اقدام سے یہ ان خبروں کو تائید مل رہی ہے کہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین بنایا جائے گا۔