پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ-
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ، میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔ اساتذہ بھی اپنی اہم تحریریں اور رائے میگزین کو دے سکیں گے۔ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے بچے اپنی تحریریں بذریعہ ای میل میگزین کو بھجوا سکیں گے۔ پنجاب کےگیارہ ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا، میگزین نکالنے پر حکومت کا سالانہ 9 کروڑ روپے خرچ ہوگا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 11 ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ میگزین پڑھنے سے بچوں کے جنرل نالج میں اضافہ ہوگا۔