ایڈیٹرکاانتخاب
نثار ، شہباز سے ملاقات ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
لاہور (نیوز وی او سی me آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاست اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے ۔