نبیل گبول نے جے آئی ٹی کا فیصلہ سنا دیا-
اسلام آباد ۔30مئی2017ء
بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان اور قریبی وزرا میں یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ اگر نواز شریف کو یو سف رضا گیلانی کی طرح نا اہل قرار دے دیا گیا تو وہ اور زیادہ سیاسی دھچکا ہو گا۔ بہتر یہی ہے کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے سے قبل بغیر انتظار کیے وزیر اعظم نواز شریف اپنے آپ کوقوم کے سامنے پیش کر دیں۔
نبیل گبول نے بتایا کہ یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے وزیر اعظم کہیں گے کہ میں نے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے، اس سے یہ ہو گا کہ ان کی سیاسی طور پر عزت بچ جائے گی ۔ اگر جے آئی ٹی کی جانب سے نواز شریف کو ہٹا دیا جائے گا تو اس کے بعد قبل از وقت الیکشن ہو جائیں گے۔ حکومتی جماعت نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ مارچ کے سینیٹ کے الیکشن میں جائیں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ پانامہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی کا بھی وہی فیصلہ آئے گا جو سپریم کورٹ کا آیا تھا۔ نبیل گبول کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: