پاکستان
نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے
17 دسمبر 2017
لندن(نیوز وی او سی آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد سابق ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں، وہ چند روز لندن میں قیام کریں
سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان کو سپریم کورٹ نے تاحال سیاست سے نا اہل قرار دینا کا فیصلہ سنایا تھا ، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جہانگیر خان ترین نے چند دن ملک سے باہر گزارنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق ایم این اے جہانگیر خان ترین کو اپنی لندن میں موجود جائیداد نہ بتانے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔